January 4, 2026 4 0

تبلیغی جماعت پہ تنقید۔۔۔ ماجراکیاہے؟

تبلیغی پرتنقید۔۔۔۔ماجراکیا ہے؟تحریر:محمد زاھدشاہتبلیغی جماعت اہل حق کی جماعت ہے اس جماعت کےنصب العین یاطریقہ کارسےکوئ اختلاف نہیں۔تاہم تبلیغی جماعت کےحضرات کاعمومی مزاج یہ ہےکہ مساجدکےانتظامات کےحوالےسےائمہ وخطباء کی ناک میں دم کئے رکھتےہیں(مستثنیات کی بات الگ ہے،وہ تو ہر طبقےمیں ہوتےہیں)۔بعض دوستوں کی جانب سےجب ان حضرات کے اسی عمومی روئیےکاشکوہ کیاگیاتوبعض حضرات غیرضروری طورپہ مدح سرائ کرتے ہوئےزمین و آسمان کےقلابےملانے لگے اوریہ تاثر دیاجانےلگاکہ یہ توتبلیغی جماعت کی مخالفت کررہےہیں۔اس جماعت نےتویہ یہ کارنامےانجام دیئےہیں ،ان سے کیسےانکارکیا جاسکتاہے؟حیرت ہےکہ ایک واضح حقیقت کے اظہار کو تبلیغی جماعت پرتنقیداوراس کی مخالفت سے تعبیرکیاجارہاہے۔اس میں دورائےنہیں ہونی چاہئے کہ تبلیغی جماعت کی اہمیت وحقانیت اور اس جماعت سےوابستہ افرادکامساجدکے ائمہ وخطباء کے ساتھ نامناسب سلوک اور متعصبانہ رویہ دو بالکل مخلتف چیزیں ہیں۔اورجب ہم لوگ تبلیغی جماعت کواپنی ہی جماعت سمجھتے ہیں توپھرہمیں ان سےشکوہ کرنےاور اس کی کسی خامی کی طرف متوجہ کرنےکا بھی حق رکھتےہیں۔البتہ جوحضرات حق تنقیدکی آڑمیں حدود سے متجاوزموقف اپنا کرتضحیک آمیزگفتگو اور بےجاالزام تراشی کرتےہیں،ان سےبھی ہم برات کااظہارکرتےہیں۔غرضیکہ تبلیغی جماعت کی تنقیص اورتوہین ہمیں ہرگزگوارانہیں۔مگرہم اسےمقدس گائےکا درجہ دینے کوبھی تیارنہیں،بلکہ ادب واحترام کےدائرے میں خلوص نیت کےساتھ ان سے اختلاف رائےکیاہے اورکرتے رہیں گے۔لیکن بطور جماعت ان کی مخالفت کبھی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

error: Content is protected !!